Breaking News
Home / پاکستان / عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

(ویب ڈیسک )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عمران خان کی تقاریر دکھانے پر پابندی پیمرا کے آرڈیننس 2002 کے تحت عائد کی گئی ہے۔ پیمرا نے عمران خان کی تقاریربراڈ کاسٹ اور ری براڈ کاسٹ کرنے پر بھی پابندی لگائی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کوئی بھی ٹی وی چینل عمران خان کی تقاریر نشر نہیں کرے گا،عمران خان کی تقریرمیں اداروں کیخلاف اورلوگوں کواداروں کیخلاف اکسانےکی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پھر ثابت ہوا سیاست کے لبادے میں گروہ اقتدار پر قابض ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جو بیانیہ پیش کرنے کی کوشش کی اسے قوم رد کر چکی، آج پاکستان کی سیاسی و سماجی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ، سازش و شرانگیزی جیسے جرائم میں ملوث شخص وزیراعظم بنا بیٹھا ہے، ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کی سیاہ تاریخ رقم ہورہی ہے

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے