ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عائد کردہ تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عوامی سہولیات سینٹرز اور حکومتی اداروں میں داخلے کیلئے کوویڈ سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے حکومتی اعلان کے تحت اسپتالوں اورصحت کے مراکز میں ماسک پہننا لازمی ہوگا، کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق پیر 7 نومبر صبح 6 بجے سے ہو گا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان تقریباً ڈھائی سال کے بعد کیا ہے۔