Breaking News
Home / پاکستان / مقصد کے قریب ہوں تو کوئی خوف یا موت کا خطرہ جدوجہد نہیں روک سکتا، عمران خان

مقصد کے قریب ہوں تو کوئی خوف یا موت کا خطرہ جدوجہد نہیں روک سکتا، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ مقصد کے قریب ہوں تو کوئی خوف یا موت کا خطرہ جدوجہد نہیں روک سکتا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج قوم بیدار اور سمجھ چکی ہے، مقصد کے قریب ہوں تو کوئی خوف یا موت کا خطرہ جدوجہد روک نہیں سکتا۔ انصاف، آزادی اور قومی خودمختاری میرا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پرامن احتجاج اور مذاکرات صرف پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے ہیں اور پی ٹی آئی کے دروازے تمام جمہوریت پسند قوتوں کے لیے کھلے ہیں۔ حقیقی آزادی ہمارا مقصد ہے۔ ایف آئی آر پر میرے وکیل میرا مؤقف پیش کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے ساری زندگی ملک کو خوشحال فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا اور میری جدوجہد اس خواب کو قوم کے لیے حقیقت بنانے میں گزری۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر وکیل اعتزاز احسن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اعتزاز احسن کو17 سال پہلے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی کیونکہ ہمارا اور اعتزاز احسن کا نظریہ ایک ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے۔ اعتزاز احسن میرے وکٹ کیپر ہوا کر تے تھے وہ کرکٹ کو بخوبی جانتے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ جب عمران خان پر فائرنگ ہوئی تو اس وقت ٹی وی دیکھ رہا تھا اور ملزم نوید کے ویڈیو بیان کے بعد مجھے فون آیا تو میں نے کہا طوطا بول رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اعتزاز احسن کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم اعتزاز احسن کی پریس کانفرنس کے بعد یہ تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔ جس میں انہوں نے کہا کہ وہ بدستور پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اُن کی پرانی دوستی ہے اور لاہور کے زمان پارک میں اُن کے گھر اور عمران خان کے گھر کی دیوار تک ایک ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے