Breaking News
Home / پاکستان / وزیر اعظم شہباز شریف نے اقبال ڈے کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کی منظوری دیدی ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے اقبال ڈے کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کی منظوری دیدی ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے اقبال ڈے کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کی منظوری دیدی ہے۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے9 نومبر کو عام تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، وزیراعظم نے فلسفہ اقبال کو اجاگر کرنے کےلئے کمیٹی بھی تشکیل دی ہے، بائیس رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، کمیٹی میں ارکان پارلیمنٹ اور ادیب شامل ہیں، کمیٹی نومبر کے مہینے میں فلسفہ اقبال کو اجاگر کرنے کےلئے تقریبات کا انعقاد کرےگی۔ کمیٹی کو تیاریوں کےلئے 3 دن کا ٹاسک دیا گیا ہے۔۔ نواز شریف کے دورہ حکومت میں اقبال ڈے کی چھٹی بند کر دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل سڈنی میں کھیلا جائے گا، جس کیلئے شائقین بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے