Breaking News
Home / عالمی خبریں / یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنا اخلاقی طور پر درست ہے، پوپ فرانسس

یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنا اخلاقی طور پر درست ہے، پوپ فرانسس

پوپ فرانسس نے دفاع کے لیے یوکرین کو اسلحہ فروخت کی حمایت کردی۔ پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ یوکرین ہتھیار دفاع کیلئے استعمال کرے تو اسے فروخت میں کوئی حرج نہیں ہے، دفاع کے لیے یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنا اخلاقی طور پر درست ہے۔ یوکرین کو دفاع کے لیے اسلحہ کی فروخت سیاسی فیصلہ ہوگا جودرست تصورہوگا، ملک کی حفاظت اوردفاع کے لیے اقدام ظاہر کرتا ہے کہ آپ محب وطن ہے، یوکرین روس جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔ یاد رہے ایک ماہ قبل امریکا نے یوکرین کے لیے سب سے بڑے اسلحے کے پیکج کا اعلان کیا تھا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے نئی دفاعی امداد کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب ڈالر بتایا تھا۔ امریکی عسکری حکام کے مطابق یہ یوکرین کے لیے امریکی ہتھیاروں اورسازوسامان کا اب تک کا سب سے بڑا پیکج ہے۔ اس پیکج میں ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ہیمارس)، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم گولہ ناسامس اور 50 ایم 113 بکتربند طبی نقل وحمل کے لیے گاڑیاں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسلحہ کا یہ پیکج 8.8 ارب ڈالر کی اس فوجی امداد کے علاوہ ہوگا جو امریکا نے گذشتہ ایک سال کے دوران میں یوکرین کودی ہے۔

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے