Breaking News
Home / عالمی خبریں / برطانوی شہری کی اپنے بادشاہ کو انڈے مارنے کی کوشش، پولیس نے گرفتار کر لیا گیا

برطانوی شہری کی اپنے بادشاہ کو انڈے مارنے کی کوشش، پولیس نے گرفتار کر لیا گیا

لندن: بادشاہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا کو انڈے مارنے کی کوشش کرنے والے برطانوی شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز اور بی بی سی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بادشاہ چارلس اپنی اہلیہ کے ہمراہ شمالی انگلینڈ کے دورے پر تھے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز اور بی بی سی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بادشاہ چارلس اپنی اہلیہ کے ہمراہ شمالی انگلینڈ کے دورے پر تھے۔

 

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری کردہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار انڈے برطانوی بادشاہ اور ان کی اہلیہ کے انتہائی نزدیک سے گزرتے ہوئے سڑک پہ گر گئے لیکن بادشاہ چارلس نے اس موقع پر بے نیازی کا مظاہرہ کیا اور اپنا دورہ جاری رکھا۔خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق جس وقت انڈے مارنے کا واقعہ ہوا عین اسی وقت ایک شخص کو یہ نعرے لگاتے سنا گیا کہ یہ ملک غلاموں کے خون سے بنا ہے اور تم میرے بادشاہ نہیں۔ پولیس نے اسی وقت نعرے لگانے والے برطانوی شہری کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ بادشاہ چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد ستمبر میں ہونے والی تخت نشینی کے بعد پہلی مرتبہ شمالی انگلینڈ کے دو روزہ دورے پر آئے ہیں۔یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ کی شاہی کار پر بھی 2022 میں اس وقت انڈے پھینکے گئے تھے جب وہ وسطی انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم گئی تھیں جب کہ 1995 میں وسطی ڈبلن میں واک آؤٹ کے دوران برطانوی مخالف مظاہرین نے اس وقت کے شہزادہ چارلس پر انڈے پھینکے تھے۔

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے