پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن میں کھیلنے سے انکار نہیں کریں گے۔ بوم بوم شاہد آفریدی نے گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلا تھا لیکن کمر کی تکلیف کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑنے پ مجبور ہو گئے تھے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ٹیم پیشکش کرے گی تو وہ پی ایس ایل میں واپسی پر غور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ نہیں معلوم کہ کس ٹیم سے کھیلوں گا لیکن اگر کوئی فرنچائز آفر کرتی ہے تو میں ضرور کھیلوں گا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے افتتاحی سیزن کے آغاز سے لے کر، وہ لیگ کی چھ ٹیموں میں سے چار کے لیے کھیل چکے ہیں۔ پی ایس ایل 8 کا انعقاد اگلے سال 9 فروری سے 19 مارچ 2023 تک ہوگا۔